ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں اترے ڈی یو کے طالب علم، امتحانات کے بائیکاٹ کااعلان

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں اترے ڈی یو کے طالب علم، امتحانات کے بائیکاٹ کااعلان

Mon, 16 Dec 2019 20:33:27    S.O. News Service

نئی دہلی،16/دسمبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی یونیورسٹی کے بہت سے طالب علموں نے نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پیر کو امتحانات کا بائیکاٹ کرکے مظاہرہ کیا جس  کے بعدعلاقہ میں  بھاری تعداد میں  فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  یونیورسٹی کے انگریزی سیکشن کے طالب علموں نے جامعہ کی صورتحال کا حوالہ دے کر اتوار کی رات اپنے اساتذہ کو خط لکھ کر امتحانات کو ٹالنے کی درخواست کی لیکن دیر ہو جانے کی وجہ سے اس پر غور نہیں کیا جا سکا۔ایک ذرائع نے بتایا کہ طالب علموں سے کہا گیا کہ چونکہ امتحانات ختم ہونے کے دہانے پر ہیں، اس لئے ان کے ملتوی کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں ہے۔ساتھ ہی ذرائع نے کہا کہ امتحانات  ٹالنے کا فیصلہ صرف یونیورسٹی لے سکتی ہے نہ کہ متعلقہ محکمہ۔

دہلی یونیورسٹی میں طالب علموں نے الزام لگایا کہ پولیس نے امتحانات کا بائیکاٹ کرکے پرامن مظاہرہ کر رہے طالب علموں پر کارروائی کی۔سیاسیات کے طالب علموں نے جامعہ کے طالب علموں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لئے امتحانات کا بائیکاٹ کیا۔ ایک طالب علم ابھیگیان نے بتایا کہ میں واحد ایسا طالب علم ہوں جسے مورس نگر پولیس تھانے میں حراست میں لیا گیا۔جامعہ کے طالب علموں پر پولیس کی کارروائی کے خلاف  فیکلٹی کے باہر 60-70 طالب علموں کاگروپ احتجاج کر رہا تھا۔


Share: